آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار سے اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے دفتر (یو این او ڈی سی) کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔
وفد نے گوجرانوالہ میں ویمن اینڈ جووینائل فیسیلیٹیشن سینٹر کے اسٹاف کی ٹریننگ کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر آئی جی نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
آئی جی پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی میں ویمن اینڈ جووینائل فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام کے لیے کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینٹر میں صنفی اور بچوں سے متعلقہ جرائم کی تفتیش کے لیے تربیت یافتہ خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔