لاہور میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں صوبائی حکومت نے پنجاب قانونی اصلاحات کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب پروٹیکشن آف ایڈووکیٹس بل 2022 پر غور کیا گیا، وکلاء کے پیشہ ورانہ امور میں انجام دہی کے دوران تحفظ کا بل ذیلی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
خیرالمدارس پرائمری اسکول ملتان کا کنٹرول جامعہ خیرالمدارس کو واپس کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں سارہ احمد کی بطور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔
گریڈ 20 کے افسر احمر ملک کو ایم ڈی پنجاب دانش اسکولز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ کمیٹی اجلاس میں سیکریٹری خزانہ مجاہد شیر دل کو ڈائریکٹر پنجاب بینک نامزد کردیا گیا۔
اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت اسپیشل سیکشوئل آفنسز اینڈ انویسٹی گیشن یونٹس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پرائیویٹ ریزرو رولز میں ترمیم، نجی جنگلات والے افراد کو شکار کروانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔