• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں کے گردے نکالنے والا گینک گرفتار

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

لاہور میں مناواں پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں کے گردے نکالنے والے گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ آفتاب پھلروان نے بتایا کہ ملزمان شہریوں کے گردے نکال کر غیر قانونی طور پر ٹرانسپلانٹ کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے راولپنڈی کے علاقے میں کیپٹل لیبارٹری بنا رکھی تھی، ملزمان نے درجنوں افراد کے گردے نکال کر دوسرے لوگوں کو لگائے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے سادہ لوح شہریوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ٹارگیٹ کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ میں شامل ڈاکٹرز اور دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید