کراچی( اسٹاف رپورٹر )پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو سندھ ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت عالیہ نے شبہاز گل کے خلاف درج 3 مقدمات ختم کرنے کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد درخواست نمٹادی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی مین دو رکنی بینچ کے روبرو قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے سے متعلق کراچی میں درج 3 مقدمات کالعدم قرار دینے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پولیس نے شبہاز گل کے خلاف درج تین مقدمات ختم کردیئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ 3 مقدمات کو سی کلاس کرنے سے متعلق رپورٹ مجسٹریٹس کے پاس جمع کرائی جائے گی۔