گوادر (آن لائن) کور کمانڈر بلوچستان لیفٹنٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ تین ماہ بعد گوادر شہر کی سیکورٹی مکمل طور پر پولیس اور لیویز کے حوالے کردی جائے گی اور شہر میں ایک بھی بندوق بردار اہلکار نظر نہیں آئے گا اور آرمی چیف بہت جلد گوادر کا دورہ کرینگے، گوادر کے مسائل پر ایک کمیٹی بنا کر اس میں مختلف طبقائے زندگی کے لوگوں کو شامل کردیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اگلے تین سے چار ماہ کے اندر فورسز گوادر میں واپس اپنے اسٹیشنوں تک محدود رہے گی اور شہر میں بھی بندوق بردار فورسز کا اہلکار نظر نہیں آئے گا انہوں نے کہا کہ شہر کی سیکورٹی مکمل طور پر پولیس اور لیویز کے سپرد کی جائے گی انہوں نے کہا بہت جلد آرمی چیف بھی گوادر کا دورہ کریں گے واضح رہے کہ کورکمانڈر بلوچستان لیفیٹننٹ جنرل آصف غفور ایک روزہ دورہ پر گوادرپہنچ گئے جہاں انہوں نے کرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں عمائدین شہر، سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں، صحافی برادری، انجمن تاجران اور شہریوں سے ملاقات کی اس موقع پر سینیٹر کہدہ بابر، جی او سی 44 ڈویژن، کمشنر مکران، ڈپٹی کمشنر گوادر، ڈی پی او گوادر بھی اجلاس میں شریک تھے۔