• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،بھا ئی نے بہن کو سر میں لکڑی مارکر قتل کر دیا

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) ہمسائے کے گھر جانے سے منع کر نے پر بھائی نے تنگ آکر اپنی حقیقی بہن کو سر میں لکڑی مارکر قتل کر دیا۔تھانہ کینٹ کے علاقہ لوہاراں گڑھا نزدسجیت گڑھ کے رہائشی اسحاق مسیح کے بیٹے ثاقب نے اپنی 16سالہ حقیقی بہن انعم کو ہمسائے کے گھر جانے سے منع کرنے پر  اس کے سرپر لکڑی کے وار کر اس کو شدید زخمی کر دیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملی۔  تھانہ اہلکار تنویر نے جنگ کوبتایا کہ  پولیس نے لڑکی کے والد کی رپورٹ پر ملزم بھائی کے خلاف     مقدمہ درج کرلیا، تاحال ملزم گرفتار  نہیں  ہوسکا۔
تازہ ترین