سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) 3 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ کچہری روڈ سے پولیس نے اے سی پسرور کی رپورٹ پر ماہ صیام میں دہی مہنگے داموں فروخت کرنے والے شیر فروش نواز اور تھانہ پھلورہ کے علاقہ چونڈہ سے مہنگے داموں دہی فروخت کرنے والے شیر فروشوں عمران اور اکبر کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔