لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی وطن واپسی پھر تاخیر کا شکار ہو گئی، اب ان کے آئندہ ماہ واپس آنے کا امکان ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی بیٹی کا چیک اپ مکمل ہوگیا ہے۔