• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: پالتو کتوں کی انوکھی شادی پر 45 ہزار کا خرچہ








بارات کے آگے ڈھول کی تھاپ پر جھومتے ، گاتے، شہنائی بجاتے یہ لوگ اپنے کسی رشتہ دار کی نہیں بلکہ اپنے پالتو کتے کی بارات لے جارہے ہیں۔

بھارت میں پالتو جانوروں کی شادی کا عجیب و غریب رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ایسے ہی ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اتر پردیش میں ایک دیہات کے سابق سرپنچ ( پنچائیت کا سربراہ) دنیش چوہدری کے کتے ’ٹومی‘ کی شادی ڈاکٹر رام پرکاش کی کتیا ’جیلی‘ سے 14 جنوری کو طے ہوئی۔

اپنے مقررہ وقت پر دنیش چوہدری اپنے اہل خانہ سمیت دھوم دھڑکّے کے ساتھ ٹومی کی بارات لے کر جیلی کو رخصت کرنے پہنچ گئے۔

شادی کی اس تقریب کے 100 دعوت نامے بھیجے گئے، مہمانوں کو دیسی گھی میں تیار کھانے کھلائے گئے جبکہ پڑوس کے کتوں میں بھی کھانا تقسیم کیا گیا۔

 شادی کی تقریب ہندو مذہبی، تہذیب و روایتی انداز میں تمام رسومات کے ساتھ ہوئی، جس میں دنیش چوہدری کے مطابق 40 سے 45 ہزار روپے کا خرچہ آیا۔

خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں بھی بھارت میں دو پڑوسی پالتو کتوں کی شادی کی تقریب کا خوب دھوم دھام سے اہتمام کیا گیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید