• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ایک شخص دہلی کے 5 اسٹار ہوٹل کا 23 لاکھ کا بل ادا کئے بغیر فرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کی فلم بنٹی اور ببلی کی کہانی کو ایک بھارتی نے حقیقت کا رنگ دے دیا، ابوظہبی کے شاہی خاندان کا ملازم بن کے رہا، دہلی کے 5 اسٹار ہوٹل میں 4 ماہ قیام کیا اور 23 لاکھ کا بل دیئے بغیر رفو چکر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ محمد شریف نامی ملزم کی تلاش کر رہے ہیں جو دہلی کے 5 اسٹار ہوٹل انتظامیہ کو دھوکا دے کر فرار ہوگیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ محمد شریف نے یکم اگست کو کمرہ نمبر 427 میں چیک ان کیا اور 20 نومبر کو خاموشی سے چلا گیا۔

ہوٹل کے عملے کا دعویٰ ہے کہ اس نے کمرے سے چاندی کے برتن اور موتیوں کی ٹرے سمیت کئی قیمتی اشیاء چرا کر لے گیا ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق محمد شریف نے بتایا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات کا رہائشی ہے اور ابوظہبی کے شاہی خاندان کے شیخ فلاح بن زید النہیان کے ساتھ کام کرتا ہے اور سرکاری کاروباری سلسلے میں بھارت آیا ہے۔

یہاں تک کہ اس نے اپنی کہانی کی تصدیق کے لیے ایک بزنس کارڈ، متحدہ عرب امارات کا رہائشی کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی فراہم کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد شریف نامی ملزم پر ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے دھوکا دہی اور چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس کی مہیا کئے گئے دستاویزات کی جانچ کی گئی ہے جو کہ تمام جعلی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق اس نے 4 ماہ قیام کے دوران اس کا 35 لاکھ روپے کا بل بنا تھا جس میں سے 11.56 لاکھ نقد ادا کئے اور 20 لاکھ کا چیک جمع دیا تھا۔

اس کے چار ماہ کے قیام کے دوران کمرے اور خدمات کا بل ₹ 35 لاکھ تھا۔ اس نے 11.5 لاکھ روپے ادا کیے اور باقی رقم ادا کیے بغیر چلا گیا۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید