• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن پولیس کے تمام افسران کے خلاف تحقیقات شروع

میٹرو پولیٹن پولیس لندن نے تمام افسران کے خلاف درج شکایات کے کھاتے کھول لیے۔

لندن سے برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حاضر سروس پولیس افسر ڈیوڈ کیرک کے49 جرائم کے اعتراف کے بعد میٹ پولیس نے یہ اقدام کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 800 پولیس افسران کے خلاف جنسی اور گھریلو زیادتی کی ایک ہزار شکایات کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

لندن کے میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر سر مارک رولی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میٹ پولیس کے 45 ہزار افسران کا ریکارڈ دوبارہ چیک کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹ کمشنرنے ڈیوڈ کیرک کی خواتین سے زیادتیوں پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تشدد سے متاثرہ خواتین نے سامنے آ کر ناقابل بیان دلیری کا مظاہرہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس افسر ڈیوڈ کیرک نے دو دہائیوں تک 12 خواتین کو نشانہ بنایا۔

ہوم سیکریٹری سویلا بریورمین نے کہا کہ اس کیس سے عوام کا پولیس پر اعتماد متاثر ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ پولیسنگ کے معیار اور کلچر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید