• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی کھلاڑی میدان میں نہ ہوتا تو پاکستان ٹیم آج ورلڈکپ کھیل رہی ہوتی، سیکریٹری پی ایچ ایف

حیدر حسین - فوٹو: فائل
حیدر حسین - فوٹو: فائل

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) حیدر حسین نے کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہاکی ورلڈکپ نہیں کھیل رہے۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے میچ میں اضافی کھلاڑی میدان میں نہ ہوتا تو پاکستان ٹیم آج ورلڈ کپ کھیل رہی ہوتی، معاملے کی انکوائری کے لیے خط لکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کے خود قصور وار ہیں۔ 

سیکریٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ معاملے کی انکوائری کمیٹی بنائی لیکن اب انکوائری رپورٹ کے لیے خط لکھ دیا ہے کہ اب تک کمیٹی کیوں نہیں بنی؟

حیدر حسین نے کہا کہ حکومت کے آگے آئے بغیر پاکستان ہاکی کا آگے چلنا مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو پی ایچ ایف کے معاملات پر غلط گائیڈ کیا جا رہا ہے، قصور واروں کو سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیگفرائیڈ ایکمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے بھی ہم قصور وار ہیں، پی ایس بی نے اس کے واجبات ادا کرنا تھے، یہی معاہدہ ہوا تھا۔

سیکریٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے تھی، میں ایکمین کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے معاوضے کے بغیر کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیک بن چکا ہے، وزیر بین الصوبائی رابطہ بیرون ملک ہیں واپسی پر دستخط ہونے پر ایکمین کو چیک بھجوادیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید