وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے حافظ نعیم کو جائز خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن سے متعلق مسائل پر الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سندھ حکومت سے متعلق مسائل کے حل میں غیر جانبدار کردار ادا کریں گے۔
اس سے قبل بھی کراچی میں پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا تھا کہ ہماری ترجیح جماعت اسلامی سے بات کرنا ہے، زیادہ بہتر ہوگا جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی بات کرلیں۔