انٹرنیشنل سیاسی فورم سروے برائے پاکستان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پاکستانی حالیہ سیاسی میدان میں ’مین آف دی میچ‘ قرار دے دیا گیا۔
سروے میں 22 ہزار سے زیادہ مرد و زن کی رائے لی گئی، رائے کے دوران بعض مبصرین کی رائے تھی اگر ماضی میں ’آصف علی زرداری‘ کے خلاف مخصوص الزامات کی مہم جوئی نہ چلائی گئی ہوتی تو وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پیپلز پارٹی کو ہیٹ ٹرک کا اعزاز دیلا چکے ہوتے، جس طرح انہوں نے سندھ میں کر کے دکھایا ہے۔
سروے کے دوران بعض مبصرین نے کہا کہ جتنے خطرناک الزامات ’آصف علی زرداری‘ کے خلاف لگائے گئے، اس کے باوجود بھی بعض حلقوں میں یقین کامل کے طور بیان کیے جاتے ہیں۔
آصف زرداری الزامات کے باوجود بھی پاکستان کے سیاسی میدان میں ’انجوائے‘ کرتے ہوئے سیاست میں سرگرم عمل ہیں۔
سوائے ایک سیاسی جماعت کے من جملہ سیاسی جماعتوں کے رہنما ان کو مرد ’حر‘ قرار دے کر ان کی مشاورت سے چل رہے ہیں۔
بہت عرصہ قبل ایک انتہائی سینئر صحافی نے آصف علی زرداری کو ’مرد حر‘ قرار دیا تھا۔