• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 75 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 80 پیسے بڑھ گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ ، روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل برقرار،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 75پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں80پیسےتک بڑھ گئی، یوروکی قیمت میں1.50روپے کی کمی،پاونڈ کی قیمت مستحکم رہی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 228.75 روپے سے بڑھ کر 229.25 روپے اور قیمت فروخت 75پیسے کے اضافے سے 229.00روپے سے بڑھ کر 229.75 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید80پیسے کے اضافے سے 236.40 روپے سے بڑھ کر 237.20 روپے اور قیمت فروخت 75پیسے کے اضافےسے 238.75 روپے سے بڑھ کر 239.50 روپے ہو گئی،فاریکس رپورٹ کے مطابق 1.50 روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 269.80 روپے سے کم ہو کر 268.30 روپے اور قیمت فروخت 272.50 روپے سے کم ہو کر271.00 روپے پر آگئی ہے جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید307.00 روپے اور قیمت فروخت 310.00 روپے پر برقرار رہی۔