• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کر لیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں جنید اکبر، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری کے استعفے منظور کیے ہیں۔

اس کے علاوہ حیدر علی خان، سلیم رحمٰن، صاحبزادہ صبغت اللّٰہ، محبوب شاہ، محمد بشیر کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔ 

راجہ پرویز اشرف نے شیر اکبر خان، علی خان جدون، شیر علی ارباب، شاہد احمد، گل داد خان، ساجد خان، محمد اقبال خان، عامر محمود کیانی اور فیض الحسن کے استعفے منظور کیے ہیں۔

شوکت علی، عمر اسلم خان، امجد علی خان، خرم شہزاد، فیض اللّٰہ، ملک کرامت کھوکھر، سید فخر امام، ظہور حسین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، مخدوم خسرو بختیار، عبدالمجید خان، اسما قدیر اور منورہ بی بی کے استعفے بھی منظور ہوئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظوری کے بعد مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے۔

شیخ رشید اور تحریک انصاف کے 34 ارکان کے استعفے منظور

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شیخ رشید اور تحریک انصاف کے 34 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان ارکان کی رکنیت ختم کر کے سیٹوں کو خالی قرار دیا تھا۔

اس سے قبل جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے تھے ان میں پرویز خٹک، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، نورالحق قادری، عطا اللّٰہ، راجہ خرم نواز، عمران خٹک، شیخ رشید، مراد سعید، عمرایوب خان، شہریار آفریدی، صداقت علی خان، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق، منصور حیات خان، فواد احمد، ثناء اللّٰہ خان مستی خان، حماد اظہر، شفقت محمود، عامر ڈوگر، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمٰن، عالمگیر خان، علی زیدی، آفتاب حسین صدیقی، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم خان، نجیب ہارون، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب شامل ہیں۔

اب تک کتنے ارکان کے استعفے منظور ہوئے؟

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔

اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022ء میں بھی پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے، اب تک مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 79 اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 80 اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید