پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار اور سینماٹوگرافر عثمان مختار کی شارٹ ہارر فلم ’گلابو رانی‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عثمان مختار نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گلابو رانی‘ نے امریکی ایوارڈ جیت لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’گلابو رانی‘ نے لاس اینجلس سائنس اینڈ فکشن فلم فیسٹیول میں ہارر فلم کی کیٹیگری میں بہترین شارٹ فلم کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
جس کے بعد ان کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔
فلم کو عثمان مختار اور معراج حق نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ سینماٹوگرافر فرقان گُل کی ہے اور کہانی علی مراد اور زنیرہ انعام نے لکھی ہے۔
شارٹ فلم کے اہم کرداروں میں اسامہ جاوید حیدر، معراج حق ، دانیال افضال، عمر عبداللہ، نتاشہ اعجاز اور خوشحال خان شامل ہیں
ورسٹائل اداکار اور فلمساز عثمان مختار نے اداکاری کا آغاز سال 2006 میں فلم 'جانان' سے کیا، بعدازاں انہوں نے آنا، سبات، ہم کہاں کے سچے تھے اور صنف آہن جیسے کئی قابل ذکر سیریلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔