ملک میں پیٹرولیم کے ذخائر سے متعلق وزارت پیٹرولیم کا بیان سامنے آگیا۔
وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ملک میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، قلت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے پاس پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، تیل ترسیل کمپنیوں کے پاس بھی پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ ہے۔
وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ عوام افواہوں، قیاس آرائیوں اور گمراہ کن اطلاعات پر کان نہ دھریں۔
دوسری جانب پی ایس او کا بھی کہنا ہے کہ ملک میں تیل کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں، پی ایس او کے پاس تیل کے وافر زخائر موجود ہیں۔
پی ایس او کا کہنا ہے کہ وزارت اور اوگرا نجی کمپنیز کے ذخائر کی صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے۔