• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہوگیا

خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہوگیا۔

اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ  نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے ہمارے متفقہ امیدوار اعظم خان ہیں، ایسے شخص کا چناؤ کیا ہے جو سب کو قابل قبول ہے۔

اکرم درانی نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہ کرتے تو لوگ سمجھتے یہ ابھی بھی ضد پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور پر نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی کا کہنا ہے کہ اے این پی اعظم خان کی بطور نگران وزیر اعلیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے، امید ہے اعظم خان صوبے کا نظام بہترین طور پر چلائیں گے۔

اعظم خان چیف سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں پر رہ چکے ہیں، وہ سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہے، اعظم خان پیٹرولیم اور مذہبی امور کی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹری بھی رہے ہیں۔

انہوں نے لنکنز ان لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کی۔

نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے خط گورنر ہاؤس کو موصول

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے خط گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا ہے۔

گورنر ہاؤس کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری سے متعلق خط مل گیا ہے۔

گورنر ہاؤس کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید