اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سیاسی محاذ آرائی ختم کرنے اور معاشی بحالی کے قومی ایجنڈے پر سابق چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز پیش کر دی او رکہا کہ وفاق کو مستحکم بنانے کیلئے سیاسی محاذ آرائی ختم کرنا ضروری ہے ،نمائندہ جنگ سے بات چیت میں سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ معاشی بحالی کیلئے سیاسی استحکاملازمی ہے ،قومی امور پر وسیع تر سیاسی ہم آہنگی کے بغیر میثاق معیشت بے معنی ہو گا۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ قومی مسائل کا واحد حل گرینڈ ڈائیلاگ اور اداروں کے مابین مکالمہ آرائی ہے۔