نجی اسکول کی طالبہ پر تشدد کے واقعے میں 3 طالبات کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسکول کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے عدالت نے ڈیفنس اے پولیس کو 3 طالبات کی 50،50 ہزار کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے طالبات کو 30 جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے نجی اسکول کی طالبہ کو اس کی کلاس فیلوز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بعدازاں پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا۔
تھانہ ڈیفنس میں درج ایف آئی آر میں مدعی عمران نے موقف اپنایا ہے کہ اس کی بیٹی کو کلاس فیلو جنت، اس کی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر کے مطابق باکسر عمائمہ متاثرہ لڑکی کو کھینچ کر کینٹین کی طرف لے گئی۔ بچی کو بالوں سے پکڑا، چُھریوں کے وار کیے، زمین پر گرا دیا اور ٹھوکریں ماری گئیں۔