• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کی سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی مذمت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ قرآن پاک ہماری مقدس کتاب ہے اور ہمیں دوسرے مذاہب کا احترام کرنے کا درس دیتی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس طرح کے واقعات کے خلاف کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کا کوئی بھی عمل اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید