گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سہولت کاروں کی نشاندہی کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رونتی کے کچے کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے، چوک ماڑی مرید شاخ کے علاقوں میں سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اغواء برائے تاوان میں سہولت کاروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے، سہولت کار مغویوں کے خاندان سے تاوان کی رقم لے کر ڈاکوؤں تک پہنچاتے ہیں۔