• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں، دیسی ساختہ بم دھماکے میں اہلکار شہید

بنوں کے علاقے جانی خیل میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکار گل شیر کی عمر 24 سال اور ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے جام شہادت نوش کرنے پر شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید