• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے کرکٹر عادل رشید اور ہیری بروک اس سال پاکستان سپر لیگ کے دوران ایکشن میں نہیں ہوں گے، ان کے علاوہ دیگر 19 پلیئرز بھی اپنی اپنی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے ٹیموں کو جزوی طور پر دستیاب ہوں گے۔

باخبر ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے عادل رشید ملتان سلطانز کو دستیاب نہیں ہوں گے، وہ انگلینڈ کی کمٹمنٹ اور اس سے قبل آرام کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے۔

اسی طرح انگلینڈ کے پلیئر ہیری بروک لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے تاہم فرنچائز پُرامید ہے کہ انگلش کرکٹر ایک میچ کھیل لیں گے۔

دوسری جانب 16 دیگر کرکٹرز انٹرنیشنل اور دیگر مصروفیات کی بنیاد پر جزوی طور پردستیاب نہیں ہوں گے، افغانستان کے راشد خان اور انگلینڈ کے جارڈن کاکس ابتدائی تین میچز نہیں کھیل پائیں گے، قلندرز بدھ کو ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں ان کا متبادل چنیں گے۔ 

اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیم جزوی طور پر عدم دستیاب رہنے والے ایلکس ہیلز، رحمٰن گرباز، فضل فاروقی اور معین علی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہسارانگا، جیسن روئے، نوین الحق اور اوڈین اسمتھ کے متبادل پلیئرز آج ہونے والے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں چنیں گی۔

اس طرح پشاور زلمی رومان پاول اور مجیب الرحمٰن جبکہ ملتان ڈیوڈ ملر، اکیل حسین اور ٹم ڈیوڈ کے متبادل پلیئرز ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں چنیں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید