• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی گرفتاری، پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

تصاویر بشکریہ ٹوئٹر
تصاویر بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے معاملے اور حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج زمان پارک لاہور میں طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پارٹی رہنماؤں سے موجوہ صورتِ حال پر جوابی حکمتِ عملی کے لیے مشاورت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں دیگر پارٹی رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں پر ردِ عمل کی حکمتِ عملی پر مشاورت بھی ہو گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے الیکشن میں تاخیر کرنے کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید