• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے اپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹیزر جاری کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

سلمان خان نے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا جسے کچھ ہی دیر میں لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔

مداحوں نے ٹیزر دیکھ کر ہی سلمان خان کے ایکشن سین اور ڈائیلاگز کی تعریفیں کرنا شروع کردیں۔

اس کے علاوہ کئی مداحوں نے تو فلم کو کامیابی اور سُپر ہٹ ہونے کی سند بھی جاری کردی۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ اس سال عید پر ریلیز ہو گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید