• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کردیا


پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کردیا۔ بھارت کی جانب سے اپنے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں فوج اور پولیس کے ذریعے فالس فلیگ کی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

پاکستانی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنے یوم جمہوریہ پر فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا ہے، انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کے ایجنٹ بشیر، ساتھی عالم اور اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں۔

منصوبے کے تحت مرکزی کردار بشیر کامقامی افراد کے ذریعے آئی ای ڈیز نصب کرکے آزاد کشمیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کا پلان ہے جس کے بعد مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بناتے دکھایا جائے گا جبکہ بھارتی فوج اور پولیس مختلف جعلی برآمدگیاں بھی ظاہر کرے گی۔

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کی نگرانی کریں گے، اس آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کا الزام عائد کرکے دنیا میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید