• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے استقبال کےلیے ن لیگ نے حکمت عملی بنالی، ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) نے سینئر نائب صدر مریم نواز کی وطن واپسی پر استقبال کے لیے حکمت عملی بنالی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے ہر رکن پنجاب اسمبلی کے دفتر سے گاڑیاں کارکنان کو ایئرپورٹ لے کر جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ہر ایم پی اے نے کارکنان کےلیے ہفتے کے روز کھانے کا انتظام بھی کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کے استقبال کےلیے ہر ایم این اے اور ایم پی اے 1 ہزار کارکنان لے کر ایئرپورٹ پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق شہر کو مریم نواز کےلیے استقبالیہ بینرز اور پوسٹرز سے سجایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید