• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمنز کو آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کو ون ڈے سیریز میں تین صفر سے یکطرفہ شکست ہوئی۔ ٹی ٹوئنٹی میں بھی آسٹریلیا نے دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔جمعرات کوہوبارٹ میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں پاکستان ویمنز ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست ہوئی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 96 رنز بنائے ۔ منیبہ علی 33 اور بسمعہ معروف 29 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔میزبان ٹیم نے ہدف 12.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔ بیتھ مونی 46 اور میگ لیننگ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔