• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورماڈل سکول میں طالبعلموں کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)پشاور ماڈل سکول بوائز ٹو ورسک روڈ میں اردو زبان میں مندرجہ بالا موضوعات پر جماعت ہشتم، نہم اوردہم کے طالب علموں کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد پی ایم ایس بوائز II کے آڈیٹوریم ہال میں کیا گیا اس تقریری مقابلے میں طالب علموں نے اپنے خیالات کا اظہار بھرپور طریقے سے ان موضوعات کے حق میں اور مخالفت میں کیا ۔ پی ایم ایس بوائز II کی پرنسپل میڈم فائزہ اس موقع پر مہمان خصوصی شریک تھیں جبکہ وائس پرنسپلز فرمان اللہ اور میڈم لبنیٰ عامر کے علاوہ اس تقریب میں اساتذہ اور طلباءکی ایک کثیر تعداد موجود تھی طلباءنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظم وضبط معاشرے کو مہذب اور اخلاقی اقدار کے اعلیٰ درجے تک پہنچاتا ہے جبکہ اس کا فقدان معاشرے کی ابتری اور افراتفری کا باعث بنتا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ نظم و ضبط کے بغیر پرسکون انسانی زندگی نا ممکن ہے ۔ اگر ایک طالب علم نظم و ضبط کو اپنا شعار بناتا ہے تو کامیابی یقینا اس کے قدم چومتی ہے ۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں ہی دنیا میں ترقی کی بلندیوں کو چھوتی ہیں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی قوم نے اپنے ملک کی بقاءکیلئے ہر قسم کی قربانی دی ۔ دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستانی قوم ایک ناقابل شکست قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کا وجود آج کے اس جدید دور میں بغیر مشینوں کے ناممکن ہے زندگی کے ہر شعبے میں جدید مشینری نے اپنا لوہا منوا لیا ہے ۔ ہم بجا کہہ سکتے ہیں کہ ان مشینوں کی ایجاد کا سہرا انسان کے سر ہے اور ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ مشین انسان کے تابع ہے نہ کہ انسان۔ جدید آالات ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں ۔ دوسرا یہ کہ مشینوں نے انسان کو اپنا محتاج بنا دیا ہے جس کے بغیر اسے اپنی زندگی بے معنی نظر آتی ہے ۔ جدید آسائشات نے جہاں انسان کی تخلیقی صلاحیت کو متاثر کیا ہے وہاں وہ محنت و مشقت سے پہلو تہی سے کام لیتاہے ۔یہی نہیں سماجی اور معاشرتی روایات اور اقدار ہی بری طرح پامال ہوئی ہےں ۔بعد ازاں مقابلے میں اول آنیوالے طالبعلموں میں سکول کے وائس پرنسپل فرمان اللہ نے تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔جن میں بالترتیب ہشتم کے فصیح الدین ، نہم سے سعداللہ خیال اور محمد اسحاق جبکہ دہم سے محمد سعد نے اول پوزیشن حاصل کی ۔ اس تقریری مقابلے کیلئے ججز کے فرائض جمال اور رضیہ مروت جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ارشد اور سکندر نے ادا کئے یاد رہے اس تقریری مقابلے کے مرکزی منتظمین پرنسپل میں میڈمز شازیہ صابر،تنزیلہ اور سید عماد گیلانی تھے۔
پشاور سے مزید