• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،کمشنر ڈیرہ

پشاور(جنگ نیوز)کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عامر آفاق نے کہا ہے کہ 2022ء کے حالیہ سیلاب کے بعد سے جہاں ایک طرف متاثرین کی امداد اور ریلیف کاروائیاں جاری ہیں وہیں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے بھی مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب سے متاثرہ سی آر بی سی کینال کی تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر واپڈا گوہر زمان ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد اور ایس ڈی او سی آر بی سی نجم الحسن قریشی بھی انکے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران کمشنر ڈیرہ ڈویژن نے کینال کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا جبکہ چیف انجینئر واپڈا کی جانب سے کمشنر ڈیرہ کو کینال کے مختلف متاثرہ پوائنٹس اور تعمیر مرمت کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ مرمت کے کام کو جلد مکمل کرنے کیلئے تیزی سے اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں کیونکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ملک کی معیشت کا انحصار بھی زراعت پر ہے جبکہ پانی کی ترسیل زراعت میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے لہذا سیلاب سے متاثرہ ایسے انفراسٹرکچر ز کی جلد بحالی کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔
پشاور سے مزید