• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اسلاموفوبیا کا مظہر، او آئی سی

اسلام آباد (وقائع نگار)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے رکن ممالک نے سویڈن اور نیدرلینڈز میں قرآن پاک کے بے حرمتی کے گھنائونے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات اسلاموفوبیا کا مظہر ہیں۔ پاکستان اس وقت اسلامک کانفرنس آف فارن منسٹرز (آئی سی ایف ایم)کا چیئرمین ہے۔یہ اجلاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظور کردہ تاریخی قرارداد کے مطابق اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کو منانے کے لیے نیویارک میں اقوام متحدہ میں خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید