امریکی ڈالرکی پرواز جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ تاحال سنبھل نہیں پایا ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر نے اچانک اونچی اڑان بھرنی شروع کی جو اب تک رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 24 روپے 11 پیسے بڑھ کر 255 روپے پر پہنچ گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر بیچنے والے 260 روپے مانگ رہے ہیں۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں اس سے قبل ڈالر کی بلند ترین قدر 239 روپے 94 پیسے 28 جولائی 2022ء کو ہوئی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے منہگا ہونے کے بعد 255 روپے میں مل رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 254 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 785 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔