• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیل شیٹی نے بیٹی کی شادی پر پُرتعیش تحائف سے متعلق خبروں کی تردید کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کے ترجمان نے نوبیاہتا جوڑے کو شادی پر ملنے والے پُرتعیش تحائف سے متعلق گردش کرتی تمام خبروں کی تردید کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ اتھیا شیٹی اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

بعدازاں اس جوڑے کو شادی کے موقع پر بالی ووڈ اور کرکٹ کے سُپر اسٹارز کی جانب سے ملنے والے پُرتعش تحائف کی خبریں انٹرنیٹ پر منظر عام پر آئیں۔

تاہم اب فلم ہیرا پھیری کے اداکار سنیل شیٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے تمام خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کیا اور ساتھ ہی بھارتی میڈیا کو خبر کی اشاعت سے قبل تصدیق کرنے کی تنبیہ کردی۔

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی معلومات شائع کرنے سے قبل ہم سے تصدیق لازمی کروا لیا کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید