پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے شیخ رشید کے الزامات کا جواب دے دیا۔
شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شیخ رشید، آصف علی زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید سی وی لے کر گھوم رہے ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی نے انہیں نوکری پر رکھنے سے جواب دے دیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ شیخ رشید لال حویلی سے بےدخلی سے بچنے کے لیے الزامات لگا کر ملک میں آگ لگانے کی سازش کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر مشکل حالات میں ملک کو بچایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لاوارث بننے کے بعد یہ لوگ پاگل ہو چکے ہیں، ان کو پتا ہے کہ سہاروں کے بغیر یہ یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کا جشن پرویز الٰہی منا رہے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ لگتا ہے عمران خان گرفتاری کے خوف سے زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں۔