• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس مرتبہ لاہور قلندرز کی ٹیم سب سے مضبوط ہے، عاقب جاوید

عاقب جاوید کی جیو نیوز سے گفتگو
عاقب جاوید کی جیو نیوز سے گفتگو

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز نے اب تک جتنی بھی ٹیمیں بنائی ہیں یہ والی ٹیم سب سے مضبوط ہے۔

عاقب جاوید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے راشد خان کا چند میچز میں نہ ہونے کا پی ایس ایل 8 میں ہمیں نقصان ہوگا کیونکہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن اسپن آپشن میں ہمارے پاس سکندر رضا اور لیام ڈاوسن ہیں جو دو تین میچز میں ہمارے نقصان کو کم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ری پلیسمنٹ اور سپلی منٹری ڈرافٹ میں ہمیں کچھ تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں ،پی ایس ایل کا سیزن ایسا ہے کہ اس دوران انٹرنیشنل کرکٹ بہت ہو رہی ہوتی ہے، صرف انگلینڈ میں کرکٹ نہیں ہو رہی ہوتی باقی سب ممالک میں کرکٹ ہوتی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ  کرکٹرز کی نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں، یہ سب کھیل کا حصہ ہے، آپ کو اس میں اسمارٹ ہو کر کھیلنا پڑتا ہے ہماری ڈرافٹ والی پک سب سے اچھی تھی اور اب بھی ہمارے آپشنز شاندار ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ اسی لیے میں کہتا ہوں کہ لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 8 کے لیے مضبوط ترین ٹیم ہے۔

لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ نے کہا کہ کوشال مینڈس فارم میں ہیں، کلاس آف 22 میں میں شامل جنوبی افریقا کے شین ڈیڈزول اچھی آپشن ہیں، ہم نے اپنے گیپس کو مکمل کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ لوگ بڑے ناموں کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آٹھ نو کھلاڑی وہی ہیں جنہوں نے فائنل بھی کھیلا تھا، محمد حفیظ کی جگہ ہم نے سکندر رضا کو لے لیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید