• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظالم چھپانے کیلیے بھارت کی جی 20 سربراہی اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرانے کی تیاریاں

بھارت نے اس سال مئی میں جی20 سربراہی اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرانےکی تیاری شروع کردی ہے۔

سری نگر سے کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم چھپانے کیلئے آرائش اور تعمیرِ نو کا کام شروع کیا گیا ہے۔ 

کشمیری میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ جی 20 اجلاس کے تحت 215 میٹنگز بھارت کے تمام بڑے شہروں میں ہوں گی۔ 

ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق سیاحت پر جی 20 کی میٹنگز مئی کے اواخر میں سری نگر میں کرائی جائیں گی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق جی 20 کی نوجوانوں سے متعلق میٹنگ لیہہ میں کرائی جائیں گی۔ جبکہ جی 20 کے یوتھ ایونٹس بھارت کے 15 تعلیمی اداروں میں کرائے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جی 20 اجلاس میں یوتھ 20 کا ایک ایونٹ یونیورسٹی آف کشمیر میں ہوگا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید