• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ کی دوبارہ این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلے کی خواہش


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو زمانۂ طالب علمی کی یاد ستانے لگی، دوبارہ این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلے کی خواہش ظاہر کردی۔

مقامی ہوٹل میں این ای ڈی یونیورسٹی کی جانب سے اپنی یونیورسٹی کے مستحق طلباء کو اسکالرشپ دینے کیلئے منعقدہ "ماں جی" اسکالرشپ کی پہلی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر پرانے طلبہ کو ریفریش کورس میں داخلہ دیا جائے تو بہت مزہ آئے گا۔

شرکا کو بتایا کہ انہوں نے جن انسٹیٹیوشنز سے پڑھا ہے بعد میں وہاں واپس بھی گئے ہیں، انہيں اپنے پرانے تعلیمی اداروں میں جانا بہت اچھا لگتا ہے۔

پروگرام میں وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش لودھی، NEDIAN ایسوسی ایشن کے عہدیداران، انجینئر آفتاب رضوی، طلباء و والدین نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے خطاب کے آغاز میں اپنے ماضی میں این ای ڈی میں داخلہ لینے کو کو یاد کیا۔

انہوں نے کہا میرے کالج کے چند ہم جماعتوں کے علاوہ یونیورسٹی میں میرا کوئی دوست نہیں تھا، لیکن پھر میں نے بہت سے دوست بنائے جو میرے بھائیوں کی طرح ہیں اور خاندان کے افراد کا حصہ بن گئے۔

قومی خبریں سے مزید