• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا بھارت کو ہتھیاروں کی فروخت پر اظہار تشویش

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) پاکستان نے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے خراب ہوتے ماحول اور بھارت کو روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے،جنیوا میں اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کے مستقل نمائندہ خلیل ہاشمی نے بھارت کا نام لیے بغیرتخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر سب سے بڑی ریاست کی خطے میں بالا دستی کی خواہش پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے علاقائی سلامتی کی ساکھ کو مسلسل نقصان پہنچ رہا ہے۔بین الاقوامی برادری کا ہتھیاروں کے کنٹرول اور تخفیف اسلحہ کے معاہدوں پر بات چیت کے لیے 65 رکنی فورم کا اجلاس منگل کو شروع ہوا،پاکستانی نمائندہ نے کہا کہ مختلف ذرائع اور پلیٹ فارمز سے روایتی اور غیر روایتی اسلحہ اور ٹیکنالوجی کی فیاضانہ فراہمی سے خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کی خواہش پر مبنی بھارتی پالیسیوں کو تقویت ملی ہے ، پاکستان جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور سٹریٹجک استحکام کے لیے پرعزم رہتے ہوئے خود مختار مساوات اور مساوی سلامتی کے عالمی اصولوں کی بنیاد پر ہر قسم کی جارحیت سے اپنے دفاع کے لیے تمام مناسب اقدامات کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید