• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی دفتر کو سیل کرنے اور پرچے کٹوانے کا نوٹس لیا جائے، ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل پاکستان ائل ٹینکرز اونرز ایسو سی ایشن عہدیداروں نے ڈی سی نوشہرہ کی جانب سے ایسو سی ایشن کے صوبائی دفتر کو سیل کرنے اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر پرچے درج کرنے کے خلاف گورنر خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر دفتر کو کھولنے اور نمائندوں پر درج پرچے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ خبردار کیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں صوبہ بھر کی ائل سپلائی بند کردینگے جسکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ نوشہرہ پر عائد ہوگی پشاور پریس کلب میں آل پاکستان ائل ٹینکرز اونرز ایسو سی ایشن محمد شفیع مروت صوبائی صدر حاجی محمد ایوب، حاجی احسان علی ا ،حاجی جان محمد آفریدی اور دیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اے سی پبی اور ڈی سی کی جانب سے ایسوسی ایشن کے خلاف پروپیگنڈہ اور اقدامات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی شہری ہے اور باقائدگی سے ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں جبکہ رجسٹرڈ تنظیم ہے ہماری اور ملک بھر میں اسکے دفاتر ہے جبکہ کمپنیوں کیساتھ منسلک ہے۔ اسکے علاوہ این آئی ار سی سے بھی رجسٹرڈ ہے تاہم اسکے باوجود بھی ڈی سی نوشہرہ اور اے سی پبی ہمارے خلاف اقدامات اٹھا کر ہمارے صوبائی دفتر کو سیل کیا اور ایسو سی ایشن کے نمائندوں پر پرچے درج کئے جبکہ مختلف طریقوں سے حراساں کیا جا ررہا ہے جو ضلم و جبر ہے حالنکہ گزشتہ دنوں اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات میں اے سی پبی کو گورنر کی جانب سے خصوصی احکامات ایسوسی ایشن کے دفتر کو سیل کرنے کو بھی بھی نظر انداز کیا جانے لگا آل پاکستان ائل ٹینکرز اونرز ایسو سی ایشن نے گورنر خیبر پختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس حوالے سے نوٹس لیکر صوبائی دفتر کو فوری کھولنے اور درج پرچے واپس لینے سمیت بے جاں تنگ کرنیکا کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ خبردار کیا ہے کہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں صوبہ بھر میں ائل کی سپلائی بند کرنے پر مجبور ہونگے جسکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ نوشہرہ پر عائد ہوگی ۔واضح رہے کہ انھوں نے گزشتہ روز اس حوالے سے مظاہرہ نبھی کیا تھا
پشاور سے مزید