• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی مراتھون ریس 29 جنوری اتوار کو ہوگی۔ مراتھون کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔مراتھون میں دو کیٹیگری میں ریس منعقد ہوگی۔ سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ریس کیلئے پانچ ہزار پانچ سو افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔شرکاء کے لئے تین کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ پہلی کیٹیگری بارہ کلو میٹر جبکہ دوسری کیٹیگری ساڑھے سات کلو میٹر کی ہوگی۔ ان کے علاوہ خصوصی فن ریس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں بچے فیملیز اور خصوصی افراد اور خصوصی بچے شرکت کرسکیں گے۔ مجموعی طور پر14 لاکھ روپے کے انعامات دئیے جائیں گے ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ تقریب تقسیم انعاما ت تقسیم کریں گے۔