• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات پر افسوس ہے، مولانا اسعد تھانوی

کراچی(جنگ نیوز) سابق ممبر پارلیمنٹ اور ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے کہاہے کہاسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات پر افسوس ہے،مسلم ممالک قرآن پاک کی بحرمتی کیخلاف سوئیڈن کا مکمل سفارتی و سوشل بائیکاٹ کریں۔تفصیلات کےمطابق سوئیڈن میں قرآن پاک جیسی عظیم کتاب کو جلانے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے لئے نا قابل قبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آزادی رائے کے نام پر مغربی معاشرہ اسلام دشمنی کی ہر حد پار کر رہاہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سےاپیل کی ہے کہ اس سانحہ کا نوٹس لے کر سوئیڈن کے سفیر کو فوری ملک بدر کرے۔انہوں نے او آئی سی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سوئیڈن میں قرآن پاک جلانے کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائےاور اقوام متحدہ میں قرآن پاک سمیت تمام آسمانی مقدس کتابوں کی توہین پر سزائے موت کا قانون بنایا جائے۔انہوں نے کہا دنیا کے تمام مسلم ممالک قرآن پاک کی بحرمتی کے خلاف سوئیڈن کامکمل سفارتی اور سوشل بائیکاٹ کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید