• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بفرزون میں ظالم شخص کا گھروں میں کام کرنے والی خاتون پر تشدد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بفر زون میں ظالم شخص کا گھروں میں کام کرنے والی خاتون پر سفاکانہ تشدد، ظالم شخص نے خاتون کو مارتے مارتے سیڑھی سے نیچے پھینک دیا اور زمین پر گرنے کے بعد بھی تشدد کا نشانہ بناتا رہا،پولیس کے مطابق واقعہ 11دسمبر کو بفر زون سیکٹر 15 بی میں پیش آیا ، گبول ٹاؤن پولیس نے متاثرہ خاتون یاسمین بی بی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ 13 دسمبر کو درج کیا، خاتون کے مطابق 10 دسمبر کو کام کے دوران ان کی خاتون شمس زوجہ نعمان سے معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی ،11 دسمبر کو کام کے بعد وہ سیڑھیوں سے نیچے اتر رہی تھیں کہ نعمان نے مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور سیڑھیوں سے دھکا دے دیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید