• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنرکی طبیعت ناساز، کراچی بار کے سالانہ انتخابات ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف الیکشن کمشنرکی طبیعت ناسازی کے باعث کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ملتوی کردیئے گئے، تمام تر تیاریاں مکمل اور ووٹرز وکلا کی ہزاروں کی تعداد صبح سویرے سٹی کورٹ میں جمع ہونے کے باوجود پولنگ کا عمل شروع نہیں کیاگیا، کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف الیکشن کمیشن کی تبدیلی کے لئے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو خط بھی لکھا گیا ہے ، دریں اثنا کراچی بار کے ہنگامی اجلاس میں  20دسمبر ہفتے کے دن الیکشن کروانے کی تجویز منظور کرلی گئی  تاہم انتخابات کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید