سکھر(بیور ورپورٹ) سکھر کے نواحی گاؤں راہوجہ کی شیخ برادری کی خواتین نے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت مسماۃ ملوکاں نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز پولیس نے بلاجواز ان کے گھروں پر چھاپہ مار کر دو افراد آزاد اور لطف اللہ کو گرفتار کر کے لے گئی ہے جن کی گرفتاری ظاہرنہیں کی جارہی ہے،مذکورہ خواتین نے مطالبہ کیاکہ پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور گرفتار افراد کو رہا کراکر انصاف فراہم کیا جائے۔