• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرس کی بھاری کھیپ بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سکھر (بیورورپورٹ ) شکارپور کے علاقے سلطان کوٹ کے قریب قومی شاہراہ پر سی آئی اے پولیس کی خوفیہ اطلاع پر کارروائی، چرس کی بھاری کھیپ بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، پولیس کے مطابق سی آئی اے انچارج آصف مغل کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے ایک ٹرک کو روک کر دوران تلاشی ٹرک کے خوفیہ خانوں سے 1200کلو چرس برآمد کرلی ہے،کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزماں نے ٹرک کے خفیہ خانوں میں 1200کلو چرس چھپائیہوئی تھی، چرس بلوچستان سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی،گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزمان کے گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارئے جاریے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید