اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 150 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں چند سیکنڈز تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس دوران لوگ خوف کے باعث کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے پاکستان سمیت ایران اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔