• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپورٹڈ حکومت نے معیشت تباہ کر دی:عمران خان

عمران خان— فائل فوٹو
عمران خان— فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بیان سامنے آ گیا۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ حکومت کی بد انتظامی نے معیشت تباہ کر دی۔

عمران خان نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 200 ارب کے منی بجٹ میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ 200 ارب کے منی بجٹ سے مہنگائی کی شرح میں 35 فیصد اضافہ ہو گا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ اب گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آج دن 11 بجے سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 35، 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید