• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ IMF کی شرائط پر ہوا، رانا ثناء

اسلام آباد (جنگ نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر ہواہے ‘ میاں نواز شریف اس فیصلے سے بڑے پریشان ہیں لیکن آئی ایم ایف لچک دکھانے یا رعایت دینے کو تیار نہیں‘ اس بات کی داد تو اسحق ڈار کو دیں کہ انہوں نے پوری مزاحمت کی اورآئی ایم ایف کی شرائط پرآسانی سے عمل درآمد نہیں کیا۔اتوارکو جیونیوزکے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے وقت ہمارا یہ موقف ہوتا تھاکہ آپ مزاحمت کریں آپ اتنی جلدی اس پر عمل نہ کریں ، اس بات کی داد تو اسحق ڈار کو دیں کہ انہوں نے پوری مزاحمت کی اورآئی ایم ایف کی شرائط پر با آسانی عمل درآمد نہیں کیا۔ یہ ڈالر کو جو آزاد کیا گیا ہے یہ بھی صرف آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔ اس میں حکومت کا کوئی قصور نہیں ہے‘ یہ عمرانی ٹولہ ساڑھے تین سال جو ملک کے ساتھ کرکے گیا ہے اس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید